Saturday, May 18, 2024

امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کر لیا

امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کر لیا
December 6, 2017

واشنگٹن ( 92 نیوز ) امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس کو سرکاری طورپر اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کر لیا ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو سرکاری طور پر اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کر لیا جائے ۔
واشنگٹن میں خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ امریکہ اسرائیل تعلقات کی بہتری کیلئے کیا ۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفارتخانےکی یروشلم منتقلی بہت عرصےسےرکی ہوئی تھی ۔ کئی امریکی صدورنے کہاوہ یہ کام کرناچاہتےہیں لیکن نہیں کیا۔ شائد یہ ہمت کی بات تھی یاانھوں نےاپناذہن تبدیل کرلیاکچھ کہہ نہیں سکتا۔