Friday, March 29, 2024

امریکہ نے مذہبی آزادی پر پاکستان کو تشویشی لسٹ کر دیا

امریکہ نے مذہبی آزادی پر پاکستان کو تشویشی لسٹ کر دیا
December 12, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) پاکستان کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ کا منافقانہ رویہ کھل کر سامنے آ گیا۔ امریکہ نے مذہبی آزادی پر پاکستان کو تشویشی لسٹ کر دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی دستاویز کے مطابق  امریکہ نے پاکستان کیساتھ ایران، سعودی عرب، چین، تاجکستان، ترکمانستان کو بھی مذہبی آزادی کے حوالے  سے تشویشی لسٹ کیا ہے۔ تشویشی لسٹ ہونے والوں میں سوڈان، برما، اریٹریا، شمالی کوریا بھی شامل ہیں۔ ان تمام ممالک کو بین الاقوامی مذہبی آزادی قانون 1998 کے تحت تشویشی لسٹ کیا گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روس، ازبکستان اور کموروس خصوصی واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ طالبان، القاعدہ، النصرہ، الشباب، بوکوحرام، حوثی،داعش، داعش خراسان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیوکے دستخط سے جاری ہونے والی فہرست میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کو پس پشت ڈالا گیا ہے۔ اسی طرح بھارت میں اقلیتوں کیساتھ کیا جانے والا ناروا سلوک اور وحشیانہ مظالم بھی نظر انداز کر دیے گئے ہیں۔ امریکہ، بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم پر بھی خاموش تماشائی بن گیا ہے۔