Friday, April 26, 2024

امریکہ نے عرب ریاستوں کی حفاظت اپنے ذمہ لے لی، خلیجی ممالک سے تعلقات کا مقصد ایران کو گھیرنا نہیں: کیمپ ڈیوڈ میں اوباما کی عرب رہنماﺅں کیساتھ پریس کانفرنس

امریکہ نے عرب ریاستوں کی حفاظت اپنے ذمہ لے لی، خلیجی ممالک سے تعلقات کا مقصد ایران کو گھیرنا نہیں: کیمپ ڈیوڈ میں اوباما کی عرب رہنماﺅں کیساتھ پریس کانفرنس
May 15, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے بیرونی جارحیت کی صورت میں خلیجی ممالک کو دفاع کی یقین دہانی کرا ئی ہے تاہم کہتے ہیں کہ خلیجی ممالک کے ساتھ قریبی دفاعی تعلقات کا مقصد ایران کا گھیراو نہیں ہے۔ کیمپ ڈیوڈ میں خلیج تعاون کونسل کے رہنماو¿ں کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں اوباما نے کہا خلیجی ممالک امریکا کے قریبی حلیف اور شراکت دار ہیں جن کی سلامتی کا بھرپور دفاع کیا جائیگا اور ضروری ہوا تو فوجی قوت بھی استعمال کی جائیگی لیکن اس کا مقصد ایران کے ساتھ مخاصمت یا اسے تنہا کرنا نہیں اور خلیجی ممالک کے ساتھ تعاون کا مقصد ایران کی اہمیت کم کرنا بھی نہیں جبکہ خلیجی ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جامع معاہدہ ان کے مفاد میں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا ملاقات میں ایرانی ایٹمی پروگرام، خطے میں ایٹمی پھیلاو¿، انتہا پسندی اور داعش کیخلاف اقدامات، شام اور یمن سمیت تمام مسائل پر تفصیلی بات ہوئی۔ اوباما نے کہا مشرق وسطیٰ خطرات اور بڑی تبدیلیوں کی زد میں ہے، مشرق وسطیٰ میں تنازعات کی وجہ سے کروڑوں انسان مشکلات اور مصائب کا شکار ہیں جبکہ خلیجی ممالک اور امریکا چیلنجوں سے نبٹنے کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔ اوباما نے کہا امریکا شام میں کلورین بموں کے استعمال کی تحقیقات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے فلسطین اور اسرائیل تنازعہ کا دوریاستی حل ناگزیر ہے۔