Thursday, April 18, 2024

امریکہ نے شمالی کوریا کے تین اعلیٰ عہدیداروں پر نئی پابندیاں لگادیں

امریکہ نے شمالی کوریا کے تین اعلیٰ عہدیداروں پر نئی پابندیاں لگادیں
December 11, 2018
واشنگٹن  ( 92 نیوز)امریکہ نے شمالی کوریا کے تین اعلیٰ عہدیداروں پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا ۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق تینوں عہدیدار انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔ امریکہ کی جانب سے نئی پابندیوں کا شکار عہدیداروں میں شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کے قریبی معاون ریانگ ہوچوئی،اسٹیٹ سکیورٹی منسٹرکیانگ تھائک جونگ  اور ایجی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کوانگ ہوپاک شامل ہیں۔ امریکی وزیر خزانہ سٹیون منچن کاکہنا ہے کہ امریکا شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کرے گا،لوگوں کو اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہیے ۔