Sunday, September 8, 2024

امریکہ نے سراج الدین حقانی کے بھائی کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں ڈال دیا

امریکہ نے سراج الدین حقانی کے بھائی کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں ڈال دیا
August 26, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ نے افغان طالبان کے نائب سربراہ سراج حقانی کے بھائی عبدالعزیز حقانی کا نام خاص عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا۔ سراج الدین حقانی بھی عالمی دہشت گردوں کی امریکی فہرست میں شامل ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سراج الدین حقانی کے بھائی عبدالعزیز حقانی کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق حقانی نیٹ ورک کے سربراہ کے بھائی کا نام خاص عالمی دہشت گردوں کے فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ حقانی نیٹ ورک پر الزام ہے کہ یہ تنظیم افغانستان میں امریکی افواج اور سرکار پر حملوں میں ملوث ہے۔ تنظیم کے سربراہ سراج الدین حقانی واشنگٹن کے سب سے اہم اہداف میں سے ایک رہے ہیں اور اب ان کے بھائی عزیز الدین حقانی کو بھی بلیک لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ گزشتہ مہینے سراج الدین حقانی کو افغان طالبان کے دو نائب امراءمیں سے ایک کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق عزیز حقانی گزشتہ کئی سالوں سے افغان حکومت کے اہداف پر دیسی ساختہ بم حملوں اور ان کے منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔ بیان کے مطابق عزیز حقانی پر اپنے بھائی بدرالدین حقانی کی ہلاکت کے بعد حقانی نیٹ ورک کے تمام بڑے حملوں کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ عزیز حقانی کے سر پر پہلے ہی پچاس لاکھ امریکی ڈالر کا انعام مقرر ہے ۔