Thursday, April 25, 2024

امریکہ نے جوہری معاہدہ ختم کیا تو یورینیم کی دوبارہ افزائش شروع کر دینگے ، ایران

امریکہ نے جوہری معاہدہ ختم کیا تو یورینیم کی دوبارہ افزائش شروع کر دینگے ، ایران
April 22, 2018
نیویارک ( 92 نیوز) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدہ ختم کیا تو یورینیم کی دوبارہ افزائش شروع کردیں گے ۔ نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جواد ظریف نے کہاکہ ایران ایٹم بم نہیں بنانا چاہتا لیکن اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدہ ختم کیا تو  یورینم کی دوبارہ افزائش شروع کردیں گے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایران  قومی مفاد کو  مدنظر رکھتے ہوئے  اقدامات کرے گا ۔ امریکی صدر ٹرپ نے جرمنی  ،فرانس سمیت دیگر فریقین کو جوہری معاہدے میں خامیاں دور کرنے کیلئے 12 مئی کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے ۔