Saturday, April 20, 2024

امریکہ نے جنوبی کوریا میں میزائل شکن نظام کی تنصیب شروع کردی

امریکہ نے جنوبی کوریا میں میزائل شکن نظام کی تنصیب شروع کردی
March 7, 2017
  سیئول(ویب ڈیسک)شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کے تجربے کے بعدسلامتی  کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب ، جبکہ جنوبی کوریا میں میزائل شکن نظام کی تنصیب پر چین نےامریکہ اور جنوبی کوریا کو سنگین نتائج کی دھمکی دیدی ۔ادھرشمالی کوریا اور ملائشیا  نے ایک دوسرےکےشہریوں پرسفری پابندیاں لگادیں ۔ تفصیلات کےمطابق ایک ساتھ چار بیلسٹک میزائل کا تجربہ  کرکے شمالی کوریا نے دنیا کے امن کو سخت خطرے میں ڈالا تو اقوام متحدہ کو  بھی فکر ستانے لگی  امریکہ اور جاپان کی  درخواست پر بدھ کو سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا جس میں شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی پر غور کیا جائے گا دوسری جانب امریکہ نے جنوبی کوریا میں  انتہائی جدید ساختہ میزائل شکن دفاعی نظام کی تنصیب شروع کردی ہے ۔ امریکی حکام کے مطابق دفاعی نظام کی تنصیب جنوبی کوریا کی درخواست پر کی جارہی ہے۔