Tuesday, April 23, 2024

امریکہ نے ایرانی جوہری معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا

امریکہ نے ایرانی جوہری معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا
May 9, 2018
وائٹ ہاؤس ( 92 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اتحادیوں کا دباؤ خاطر میں نہ لائے . امریکہ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ اگر ایران معاہدے کی پاس داری نہیں کرتا تو امریکہ معاہدے کا حصہ نہیں رہے گا۔ معاہدے کے بعد ایران نے اپنے بجٹ میں 40 فیصد اضافہ کیا۔ امریکی صدر کاکہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہوگا،ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ ایران نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی،ایران کا جوہری معاہدہ تباہ کن ہے جسے امریکہ نے زیادہ سے زیادہ چھوٹ دی ہے۔ایران سے اقتصادی پابندیاں ہٹانے سے ایران ایٹم بم بنانے کے قابل ہوجائے گا۔ ایران پر مزید سخت اقتصادی پابندیاں بھی لگائی جا رہی ہیں ۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران مشرق وسطی میں بدامنی اور دہشت کا ذمہ دار ہے، ایران یمن میں بھی دہشت گردوں کی سرپرستی کررہاہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ چین ،جاپان اور جنوبی کوریا کے تعاون سے شمالی کوریا سے امن معاہدہ طے پا جائے گا۔