Friday, March 29, 2024

امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تونتائج خطرناک ہونگے ، مائیک مولن

امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تونتائج خطرناک ہونگے ، مائیک مولن
June 26, 2019
واشنگٹن(  نیٹ نیوز) ایران امریکہ کیلئے گلے کی ہڈی بنتا جا رہا ہے جسکو آسانی سے نگلا نہیں جا سکتا امریکہ کو معلوم ہے کہ اگر اس نے ایران پر حملہ کر دیا تو اسکے نتائج خطرناک برآمد ہو سکتے ہیں ۔واشنگٹن کبھی نہیں چاہے گا کہ وہ اس خطے میں افغانستان کے علاوہ ایک نیا محاذ کھول لے۔ امریکی ریٹائرڈ فوجی عہدیداران نے بھی صدر ٹرمپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خطے میں امن جنگ سے نہیں بلکہ مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔ سابق امریکی چیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف مائیک مولن کا کہنا ہے کہ مجھے سب سے زیادہ تشویش اس بات سے ہے کہ ایران ایشو پر صدر کے پاس بہت کم آپشن موجود ہیں دنیا کے بدلتے حالات کے تناظر میں اگر دیکھا جائے تو امریکہ کے لئے یہی بہتر ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کسی قسم کی جنگ سے باز رہے ۔ انہوں نے کہ اکہ اگر یہ جنگ ہو گئی تو پھر بہت کچھ ہو جائیگا جو کہ نہیں ہونا چاہئے ، امریکی کانگریس میں صدر کے مخالف اُن پر تنقید کر رہے ہیں کہ وہ امریکہ کو نئی جنگوں میں دھکیل کر ملک کی اکنامی کا بیڑا غرق کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  صدر کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اگر ایران اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا تو پھر صدر کے پاس ہر قسم کے آپشنز موجود ہیں ، ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کے لئے اتنا آسان نہیں کہ وہ ایران پر حملہ کر دے ، ایران کی جانب سے امریکی ڈرون کے ماڑ گرانے کے عمل کو واشنگٹن اپنی ہتک عزت سمجھ رہا ہے یہ بات خطرناک ہو سکتی تھی کہ اگر حملہ کیا جاتا تو پھر دوسری طرف سے بھی ردعمل سخت ہوتا اور ایرانی میزائلوں کا ٹارگٹ اسرائیل ہوتا۔