Monday, September 16, 2024

امریکہ نے افغان صوبے ننگرہارمیں داعش کے ٹھکانوں پر دنیا کا سب سے بڑا بم گرا دیا

امریکہ نے افغان صوبے ننگرہارمیں داعش کے ٹھکانوں پر دنیا کا سب سے بڑا بم گرا دیا
April 13, 2017
کابل (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جنگی جنون سوارہو گیا شام کے بعد افغانستان کو نشانے پر رکھ لیا افغان صوبے ننگرہارمیں داعش کے ٹھکانوں پر دنیا کا سب سے بڑا بم گرا دیا حملے میں شہریوں کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کے بعد افغانستان میں مہلک ہتھیاروں سے حملے کا حکم دے دیا امریکی فضائیہ نے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں داعش کے ٹنل کمپلیکس پر جی بی یو فورٹی تھری بم سے حملہ کیا۔ وائٹ ہاؤس نے بھی افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں دنیا کا سب سے بڑا بم گرانے کی تصدیق کر دی ترجمان شان اسپائسر نے کہا ہے کہ حملے میں داعش کی پناہ گاہوں اورٹنلز کو نشانہ بنایا گیا امریکا داعش کےخلاف جنگ کوسنجیدگی سےلےرہا ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے غیرنیوکلیئر بم کو ”مدر آف آل بمز“ بھی کہا جاتا ہے جب اکیس ہزار پاؤنڈ وزنی بم گرایا گیا تو تین سو میٹر کے دائرے میں تباہی پھیل گئی  اور آسمان دھوئیں سے بھر گیا موب نامی اس بم کو کسی لڑائی کے دوران پہلی بار استعمال کیا گیا ہے جبکہ دو ہزار تین میں اس بم کا پہلا تجربہ کیا گیا۔ ادھر افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ضلع آچن میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکی بم کا حملہ کیا گیا، حملے میں شہریوں کی ہلاکت کا بھی خدشہ ہے ۔ مدر آف آل بمز کے انتہائی مہلک ہونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے ،،کہ اس بم کے بعد ایٹمی ہتھیاروں کی کیٹیگری شروع ہو جاتی ہے  شام میں خان شیخون کے علاقے کو جن امریکی ٹام ہاک کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا اس ایک میزائل کا وزن ایک ہزار پاؤنڈ تھا۔