Tuesday, April 16, 2024

امریکہ نے 40ہزار فوجی ملازمت سے نکالنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی: امریکی جریدے کا دعویٰ

امریکہ نے 40ہزار فوجی ملازمت سے نکالنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی: امریکی جریدے کا دعویٰ
July 8, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی جریدے  نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج اگلے دو برس میں فوج سے چالیس ہزار فوجیوں کی کمی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ سترہ ہزار سویلین ملازمین کو بھی فارغ کر دیا جائے گا جو فوج کیلئے کام کرتے ہیں۔ افغانستان اور عراق میں فوجی کارروائی کے عروج پر امریکی فوج میں فوجیوں کی کل تعداد پانچ لاکھ ستر ہزار تھی۔ امریکی جریدے  کے مطابق فوج کو مزید تیس ہزار فوجیوں کو کم کرنا پڑ سکتا ہے اگر مزید بجٹ کٹوتیاں لاگو ہو جاتی ہیں۔ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کو 2016ءتک موخر کرنے کے بعد تقریباً دس ہزار امریکی فوجی وہاں موجود ہیں۔ عراق سے 2012ءمیں صدر باراک اوباما کی طرف سے عسکری کارروائیاں ختم کرنے کے اعلان کے بعد تمام امریکی فوجیوں کو واپس بلا لیا گیا تھا۔ امریکی فوج میں فوجیوں کی تعداد 2017ءتک ساڑھے چار لاکھ رہ جائے گی۔