Friday, April 26, 2024

امریکہ نے 200 ارب ڈالر مالیت کی چینی مصنوعات پر مزید ٹیرف لگا دیا

امریکہ نے 200 ارب ڈالر مالیت کی چینی مصنوعات پر مزید ٹیرف لگا دیا
September 18, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکہ اور چین میں تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی۔ امریکہ نے 200 ارب ڈالر مالیت کی چینی مصنوعات پر مزید ٹیرف لگا دیا۔ امریکہ کی جانب سے 5 ہزار چینی مصنوعات پر ٹیکس لگایا گیا ہے جن میں ٹیکسٹائل مصنوعات، ہینڈ بیگز اور چاولوغیرہ شامل ہیں۔ چینی مصنوعات پر ٹیکس 24 ستمبر سے نافذ العمل ہو گا۔ دوسری جانب چین پہلے ہی جوابی ردعمل کا اعلان کر چکا ہے جسکے جواب  میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین نے اگر امریکا کیخلاف جوابی اقدام کیا تو مزید 267 ارب کی درآمدات پر ٹیرف لگائیں گے۔ اس سے قبل امریکی صدر اپنی ٹویٹ میں کہہ چکے ہیں کہ اگر دیگر ممالک امریکا کیساتھ مصنفانہ تجارتی معاہدے قائم لرنے میں ناکام رہے تو انھیں بھی ٹیرفز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ دوسری جانب امریکی اقتصادی مشیر کا کہنا ہے کہ چین جب بھی چاہے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ مذاکرات کامیاب ہوئے تو تمام ٹیرفز اور تجارتی پابندیاں ہٹا دی جائیں گی۔