Sunday, May 19, 2024

امریکہ میں ہونیوالی ائیر ریس میں جاپان کے یوشی ہائیڈ مورویا نے میدان مار لیا

امریکہ میں ہونیوالی ائیر ریس میں جاپان کے یوشی ہائیڈ مورویا نے میدان مار لیا
October 16, 2017

امریکہ ( 92 نیوز ) امریکہ میں ہونےو الی ائیر ریس میں جاپانکے یو شی ہائیڈ مورویا سب پر سبقتلے گئے ۔ پائلٹوں کی حیران کن پرفارمنس نے دیکھنے والوں کو گرویدہ بنا لیا۔
پائلٹس کی بڑی تعدادنے ائیر ریس میں شرکت کی ۔پائلٹوں نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا اور رفتار اور کنٹرول کا شاندار مظاہرہ کیا ،جاپان کے یوشی ہائیڈ مورویا نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
جرمنی کے میتھاس ڈولڈیرر نے ریس میں دوسری جبکہ اسپین کے جوہان ویلارڈ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔