Sunday, September 8, 2024

امریکہ میں کم و بیش سوا کروڑ بچوں کے سروں میں جوئیں ہیں: امریکن کیمیکل سوسائٹی

امریکہ میں کم و بیش سوا کروڑ بچوں کے سروں میں جوئیں ہیں: امریکن کیمیکل سوسائٹی
August 23, 2015
بوسٹن (ویب ڈیسک) اگر آپ پاکستان میں رہتے ہیں اور آپ کے بچے کے سر میں جوئیں ہیں تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ایشیا سمیت دنیا کے ہر خطے میں بسنے والے بچوں کے سروں میں جوئیں پائی جاتی ہیں اور آپ کی مزید تسلی کیلئے یہ بات کہنا ضروری ہے کہ خود کو سپرپاور کہلانے والے ملک امریکہ میں سوا کروڑ کے قریب بچوں کے سروں میں جوئیں ہیں اور اس صورتحال سے امریکی آج کل خاصے پریشان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کے بیماریوں کی روک تھام کے ادارے کے اندازے کے مطابق امریکہ میں سالانہ تین سے 11 سال کی عمروں کے 60 لاکھ سے ایک کروڑ 20 لاکھ بچوں کو جوئیں پڑتی ہیں۔ چند روز قبل امریکن کیمیکل سوسائٹی نے بوسٹن میں اپنے سالانہ اجلاس میں ایک نئی تحقیق پیش کی ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کم از کم 25 ریاستوں میں جووں نے جوں مار دوا پائری تھرائڈ کے خلاف مدافعت پیدا کر لی ہے جسے مختلف مصنوعات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل والدین جوں مار مصنوعات میں سے کوئی بھی چیز خرید لیتے تھے جو چند دن کے اندر جووں کا خاتمہ کر دیتی تھی مگر جووں کا یہ علاج اب بیشتر اوقات کام نہیں کرتا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ جووں نے ان دواو¿ں کے خلاف مدافعت پیدا کر لی ہے۔ امریکہ میں اب بھی کئی مائیں اپنے بچوں کے سروں سے جوﺅں کا خاتمہ کرنے کیلئے مختلف قدرتی طریقوں کو اختیار کرتے ہیں۔ امریکہ میں جوﺅں کو مارنے کیلئے ہمارے معاشرے کی طرح تیل اور کنگھی کو استعمال کیا جاتا ہے۔ بہرحال امریکی اس بات سے مطمئن ہیں کہ اگرچہ جوﺅں سے نجات پانا تھوڑا مشکل ہے مگر جوو¿ں سے کوئی بیماری پیدا نہیں ہوتی کیونکہ یہ صرف تنگ کرتی ہیں۔