Thursday, April 18, 2024

امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید کی امریکی صدر سے ملاقات کی تصویر جاری کر دی گئی

امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید کی امریکی صدر سے ملاقات کی تصویر جاری کر دی گئی
January 15, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے نے نئےسفیر ڈاکٹر اسد مجید کی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی تصویر جاری کردی۔ ڈاکٹر اسد مجید نے صدر ٹرمپ کے اوول آفس وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی ۔سفارت خانہ پاکستان سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملاقات 11 جنوری کو ہوئی ۔ ملاقات میں  ڈاکٹر اسد مجید نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سفارتی اسناد پیش کیں،اس موقع پر اپنے پیغام میں پاکستانی سفیر کاکہنا تھا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے اپنی بھرپور کاوش کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ  وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان کو مضبوط اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے پوری کوشش کریں گے ۔