Wednesday, May 1, 2024

امریکہ میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری

امریکہ میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری
November 17, 2016

نیویارک (ویب ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نیو یارک یونیورسٹی کے طلباءکلاسز کا بائیکاٹ کرکے سڑکوں پر آگئے اور نو منتخب صدر کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ دوسرے ہفتے میں داخل ہو گیا لیکن مظاہرین ان کے خلاف سڑکوں سے ہٹنے کو تیار دکھائی نہیں دے رہے۔

نیویارک یونیورسٹی کے سیکڑوں طلبا نے تعلیمی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کیا اور ٹرمپ کے خلاف احتجاج کے لیے سڑکوں کا رخ کیا۔ طلباءنے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ”ٹرمپ ہمارے صدر نہیں“ کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبہ کے لیے محفوظ پناہ گاہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔