Saturday, May 4, 2024

امریکہ میں منچلوں نے گھاس کاٹنے والی مشینیں سجاکر ریس لگائی

امریکہ میں منچلوں نے گھاس کاٹنے والی مشینیں سجاکر ریس لگائی
December 7, 2017

نیو یارک ( 92 نیوز ) دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ۔ اسی سلسلے میں جہاں مختلف مقامات پر کرسمس ٹری کو لگانے اور اسے روشن کرنے کی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہےوہیں کئی منچلے افراد اس تہوار کو منانے کے لئے نت نئے انداز اپنارہے ہیں ۔
ایسا ہی ایک دلچسپ منظر امریکی ریاست میں میں دیکھنے کو ملا جہاں رہائشیوں نے کرسمس منانے کا منفرد اندازاپنایا اور گھاس کاٹنے والی مشینوں کو رنگ برنگی کرسمس لائٹوں سے سجاکر سڑکوں پر لے آئے اور خوب دوڑیں لگائیں۔