Saturday, April 20, 2024

امریکہ میں طوفانی  ہوائوں اور بگولوں نے تباہی مچادی، تین افراد ہلاک ہزاروں بے گھر

امریکہ میں طوفانی  ہوائوں اور بگولوں نے تباہی مچادی، تین افراد ہلاک ہزاروں بے گھر
March 2, 2017
واشنگٹن (92نیوز)امریکہ کی مغربی ریاستوں میں طوفانی  ہواؤں اور بگولوں نے تباہی مچادی مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق  طوفانی ہوائوں اور بگولوں نے  اوٹاوا،میسوری ،ایلےنوئے،،نیپ لائٹ ،پیری وائل ،شکاگو اور انڈیانا کے علاقوں میں تباہی مچائی ۔جس کے نتیجے میں سینکڑوں گھر تباہ اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئےجنہیں رات کھلے آسمان تلے گزارنا پڑی کھمبے گرنے اور دیگر ذرائع مواصلات تباہ ہونے سے متاثرہ علاقے بجلی  سے محروم ہوگئے طوفان سے متاثرہ علاقوں  میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری  ہیں۔