Monday, May 6, 2024

امریکہ میں طبی تحقیق کیلئے چمپینزی کا استعمال ختم کر دیا گیا

امریکہ میں طبی تحقیق کیلئے چمپینزی کا استعمال ختم کر دیا گیا
December 12, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نے طبی تحقیق کیلئے چمپینزی کا استعمال ختم کر دیا ہے اور انسٹیٹیوٹ میں موجود آخری پچاس چمپینزی فارغ کر دیے ہیں۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے ڈاکٹر فرانسس کولنز کہتے ہیں سائنس کی بدولت اب یہ ممکن ہو گیا ہے کہ طبی تحقیق میں چمپینزی کا استعمال ختم کیا جا سکے اور انسٹیٹیوٹ میں موجود آخری چمپینزی بھی ریٹائر کئے جا رہے ہیں۔ این آئی ایچ سے ریٹائر منٹ کے بعد سے چمپینزی آرام و سکون کی زندگی گزار رہے اور طبی تجربات سے گزرنے کی بجائے فارغ رہ کر اٹھکیلیاں کرتے نظر آتے ہیں۔ فرانسس کولنز کا کہنا ہے کہ انسٹیٹیوٹ میں جو تجربات چمپینزی یا دوسرے جانوروں پر کئے جاتے تھے اب ان کے بغیر کئے جا سکتے ہیں۔ تحفظ حیوانات کے علمبرداروں نے انسٹیٹیوٹ کے فیصلے کو سراہا ہے۔ فرانسس کولنز کہتے ہیں چمپینزی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیے جائیں گے۔ ادارے کے پاس چار سو اکانوے چمپینزی میں سے ایک سو تراسی محفوظ مقام پر منتقل کئے جا چکے ہیں۔ ایڈز اور ہیپا ٹائٹس سی جیسی بیماریوں کے علاج کیلئے ادویات کی دریافت چمپینزی پر تجربات کی وجہ سے ممکن ہوئیں۔