Tuesday, May 14, 2024

امریکہ میں شرپسندوں نے مسجد کی بے حرمتی کر ڈالی

امریکہ میں شرپسندوں نے مسجد کی بے حرمتی کر ڈالی
November 3, 2015
میساچوسٹس (ویب ڈیسک) امریکی ریاست میسا چوسٹس کے علاقے برلنگٹن میں شرپسند عناصر نے مسجد کی بے حرمتی کرتے ہوئے اس کی دیواروں پر یو ایس اے پینٹ کر دیا جس پر مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسجد کی توہین کا واقعہ میسا چوسٹس کے علاقے برلنگٹن میں ہوا جہاں شرپسند عناصر نے مسجد کی دیواروں پر سپرے کر کے یوایس اے لکھ دیا۔ پولیس حکام کے مطابق مسجد کی دیوار پر رنگ سے یو ایس اے پینٹ کئے جانے کا واقعہ صبح کے وقت پیش آیا جس پر اسلامی مرکز میں موجود ایک شخص نے پونے دو بجے پولیس کو اطلاع کردی۔ مقامی میڈیا کے مطابق مسجد کی بے حرمتی کے واقعے کے شبے میں دو لڑکوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن کی عمریں اٹھارہ اٹھارہ سال ہیں۔ پولیس کے مطابق مسجد پر سرخ رنگ سے یو ایس اے لکھا گیا اور انہوں نے مسجد پر انڈے بھی پھینکے۔