Saturday, May 4, 2024

امریکہ میں شدید سردی، ہوسٹن میں 122سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

امریکہ میں شدید سردی، ہوسٹن میں 122سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
January 8, 2018

نیو یارک ( 92 نیو ز) امریکا کی شمالی ریاستوں میں شدید ٹھنڈ سے معمولات زندگی منجمد ہو گئے ۔

بوسٹن میں سردی کا 122سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ۔ پارہ منفی 19 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شدید سردی کے باعث  فضائی آپریشن معطل ہو کر رہ گیا ۔  ائیرپورٹ پر پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔ شہری گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ۔

ادھر آسٹریلیا میں شدید گرمی کی لہر سے عوام پریشان ہیں۔ دوسری جانب دبئی میں موسم سرما کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔موسم خوشگوار ہونے پر منچلے مستیاں کرنے گھروں سے باہر نکل آئے ۔