Friday, April 19, 2024

امریکہ میں شدید سردی کی لہر ،ٹریفک حادثات میں 5افراد ہلاک

امریکہ میں  شدید سردی کی لہر ،ٹریفک حادثات میں 5افراد ہلاک
January 13, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز) امریکہ میں شدید سردی کی لہر دوڑ گئی ،  وسط مغربی ریاستیں شدید سردی  کی لپیٹ میں آگئیں ، ریاست میزوری اور کنساس میں ٹریفک حادثات میں پانچ افراد ہلاک اور اڑتالیس زخمی ہوگئے ۔ امریکا کی وسط مغربی ریاستوں نے برف کی سفید چادر اوڑ ھ لی ،یخ بستہ ہواؤں کیساتھ شدید برفباری نے نظام زندگی  منجمد کردیا، امریکی میڈیا کے مطابق برفانی طوفان ریاست کنساس،میزوری،الی نوائے ۔انڈیانا ،آئی اووا اور اوہائیو سے ٹکرایا،کئی علاقوں میں چھ سے بارہ انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ شدید سردی کے باعث  ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم گیا ہے ، مرکزی شاہراہوں پر  گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں  ،درجنوں پروازیں بھی منسوخ  کردی گئیں ۔حکام کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برفانی طوفان دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں  چھ سے آٹھ انچ برفباری کی پیش  گوئی کی ہے ، اسی طرح ریاست ورجینیا میں بھی دس انچ تک برف پڑنے کا امکان  ہے ۔