Sunday, September 8, 2024

امریکہ میں شدید برفباری سے نظام زندگی بری طرح متاثر

امریکہ میں شدید برفباری سے نظام زندگی بری طرح متاثر
December 10, 2018
واشنگٹن ( 92 نیوز) موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی امریکا بھی شدید برفباری کی لپیٹ میں آگیا، طوفانی ہواؤں کےباعث تین لاکھ اسی ہزارگھروں کو بجلی کی ترسیل معطل ہو گئی جس سے نظامِ زندگی بھی بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا۔ امریکا پر بھی شدید برفباری کا دور دورا شروع ہوگیا، جنوب مشرقی امریکا میں شدید برفباری سے لاکھوں مکانات کو بجلی کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے ۔  برفانی ہواؤں کےباعث متعدد درخت اکھڑگئے جب کہ نظام زندگی  منجمدہوکررہ گیا۔ سڑکوں پر پھسلن کےباعث ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثرہے، حکام نےشہریوں کو غیرضروری طورپر سفر کرنےسےروک دیا ۔ خبرایجنسی کےمطابق شدید برفباری سے سب سے زیادہ کیرولینا، جارجیا ، الاباما اور ورجینیا متاثر ہوئے ہیں ۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے امریکا میں مزید برفباری کی پیش گوئی کر رکھی ہے، محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ آئندہ گھنٹوں کےدوران ملک کے بیشترحصوں میں 46سینٹی میٹرتک برفباری کا امکان ہے۔