Saturday, May 18, 2024

امریکہ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 8افراد ہلاک، 15لاپتہ، ٹیکساس اور ہیوسٹن میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، 24کاﺅنٹیز آفت زدہ قرار

امریکہ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 8افراد ہلاک، 15لاپتہ، ٹیکساس اور ہیوسٹن میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، 24کاﺅنٹیز آفت زدہ قرار
May 26, 2015
ٹیکساس (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں تیز بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، 8افراد ہلاک ہو گئے۔ ٹیکساس اور ہیوسٹن میں ایمرجنسی لگادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق طوفانی ہواوں کے باعث کئی مکانات کو نقصان پہنچا، درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ ڈلاس اور اوکلاہوما میں بھی طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ مختلف حادثات کے دوران مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہو گئی جبکہ پندرہ افراد لاپتہ ہیں اور ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔ انتظامیہ نے لوگوں کے تحفظ کےلئے بعض علاقوں میں دوسری رات بھی کرفیو لگا دیا۔ متاثرہ علاقوں میں آج سکول بند رہیں گے۔ گورنر ٹیکساس نے بدترین طوفان کے باعث 24کاونٹیز کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔