Thursday, April 18, 2024

امریکہ میں سکول میں فائرنگ ، تین طالبعلم ہلاک

امریکہ میں سکول میں فائرنگ ، تین طالبعلم ہلاک
December 8, 2017

نیو میکسیکو ( 92 نیوز ) امریکہ میں سکول میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس میں تین طالبعلموں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ۔
فائرنگ کا واقعہ امریکہ کے علاقے نیو میکسیکو سٹی کے ہائی سکول میں پیش آیا ۔ واقعے میں متعدد طالبعلموں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔
پولیس کے پہنچنے پر حملہ آور نے پولیس پر بھی فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا ۔
فائرنگ کے واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔