Saturday, April 20, 2024

امریکہ میں سرخ پانڈا کے بچے چار ماہ بعد منظرعام پر آ گئے

امریکہ میں سرخ پانڈا کے بچے چار ماہ بعد منظرعام پر آ گئے
October 24, 2015
شکاگو (ویب ڈیسک) امریکہ میں لنکنز پارک چڑیا گھر میں پیدا ہونیوالے سرخ پانڈا کے دو بچے اپنی پیدائش کے چار ماہ بعد پہلی بار منظر عام پر آئے ہیں۔ ایڈیسن اور کلارک نامی پانڈا بچے گزشتہ روز پہلی بار کوولر لائن ہاوس میں اپنی ماوں کے ساتھ غار سے باہر آئے اور خوب کھیل کود کی۔ وہ کافی دیر تک اردگرد کے ماحول، گھاس اور درختوں کا جائزہ لیتے رہے۔ چڑیا گھر میں موجود افراد ان کی اٹھکیلیوں سے خوب محظوظ ہوئے۔ ایڈیسن اور کلارک نامی پانڈا بچے چھبیس جون کو پیدا ہوئے تھے۔ چڑیا گھر کا عملہ جو پہلے سے ان پر نظر رکھے ہوئے تھا، اس نے ان کی تمام تر سرگرمیوں اور نقل وحرکت کی ویڈیو بنا لی۔ سرخ پانڈا انتہائی نایاب جانور ہے جس کی دم بلی کی طرح لمبی اور قد کم و بیش بڑی بلی جیسا ہوتا ہے لیکن شباہت پانڈا جیسی ہوتی ہے لیکن ان کا بلی یا پانڈا کی نسل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔