Friday, April 19, 2024

امریکہ میں سان ڈیاگو کے ساحل پر ہزاروں سرخ کیکڑوں کا انبار لگ گیا، سینکڑوں شہری نظارہ کرنے سمندر کنارے امڈ آئے

امریکہ میں سان ڈیاگو کے ساحل پر ہزاروں سرخ کیکڑوں کا انبار لگ گیا، سینکڑوں شہری نظارہ کرنے سمندر کنارے امڈ آئے
June 20, 2015
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) امریکہ میں سان ڈیاگو کے ساحل پر ہزاروں سرخ کیکڑوں کا انبار لگ گیا۔ سان ڈیاگو کے ساحل پر اچانک ہزاروں سرخ اور نارنجی رنگ کے کیکڑوں کا ڈھیر لگ گیا۔ ساحل پر ہزاروں کیکڑوں کی موجودگی نے سان ڈیاگو کے مکینوں کو حیران کر کے رکھ دیا جو اس انوکھے نظارے سے لطف اندوز ہونے کے لئے ساحل پر پہنچ گئے۔ ساحل پر ڈیرہ جمائے ان کیکڑوں کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا جیسے سمندر کے کنارے ریڈ کارپٹ تقریب ہو رہی ہو۔ ایک سے تین انچ تک لمبے یہ کیکڑے یوں تو سمندر میں ہی رہتے ہیں تاہم ماہرین کے مطابق گرم پانیوں اور موسمی حالات میں تبدیلی ان کیکڑوں کو ساحل پر دھکیل لائی ہے۔