Friday, April 19, 2024

امریکہ میں داخل ہونے والوں کو عدالتی کارروائی کے بغیر واپس بھیج دیا جائے گا ، ٹرمپ

امریکہ میں داخل ہونے والوں کو عدالتی کارروائی کے بغیر واپس بھیج دیا جائے گا ، ٹرمپ
June 25, 2018
نیو یارک (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن پالیسی پر جارحانہ انداز اختیار کر لیا اور کہا امریکہ میں داخل ہونے والوں کو کسی بھی عدالتی کارروائی کے بغیر ملک بدر کر دیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو اپنے ملک میں حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ زیادہ تر بچے والدین کے بغیر امریکہ داخل ہوتے ہیں۔ ٹرمپ نے اسے مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا  امریکی امیگریشن پالیسی  کو  مذاق سمجھتی ہے۔ یہ ان کے لیے غیر منصفانہ ہے جو کئی سالوں سے قانونی طریقہ کار کے مطابق امریکہ آنے کی کوشش میں ہیں ۔ ہمیں بارڈر پر استحکام اور سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔