Monday, May 6, 2024

امریکہ میں جاری حکومتی بحران پر سرکاری ملازمین شدید مشکلات کا شکار

امریکہ میں جاری حکومتی بحران پر سرکاری ملازمین شدید مشکلات کا شکار
January 8, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی بھی مشکل ہو گئی، امریکا میں جاری حکومتی بحران پر سرکاری ملازمین بھی پھٹ پڑے۔ ڈیموکریٹ سینیٹرکرس وین ہولن کے زیر اہتمام گول میز کانفرنس میں سرکاری ملازمین نے شرکت  کی   اور دل کی خوب بھڑاس نکالی ۔ سرکاری ملازمین کاکہنا تھا کہ 17 روز سے جاری حکومتی شٹ ڈاؤن کی وجہ سے انہیں کرسمس سے لیکر اب تک تنخواہیں نہیں ملیں جس کی وجہ سے انہیں  یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی اور دوسری اشیائے ضروریہ خریدنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ادھر حکومتی شٹ ڈاؤن سترہویں روز میں داخل ہونے سے سرکاری کام ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں،دوسری جانب  صدر ٹرمپ  نے جلد قوم سے خطاب اور میکسیکو بارڈرکا دورہ کرنے کا اعلان  کیا ہے ،جبکہ امریکی نائب صدر مائیک پنس اور انکے ساتھی ڈیموکریٹس سے مذاکرات کرنے میں مصروف  ہیں جس میں کوئی بڑا بریک تھرو نہیں ہوسکا۔