Friday, April 19, 2024

  امریکہ میں تباہ شدہ گرجا گھروں کی مرمت کا بیڑہ مسلمانوں نے اٹھا لیا

  امریکہ میں تباہ شدہ گرجا گھروں کی مرمت کا بیڑہ مسلمانوں نے اٹھا لیا
July 9, 2015
نیویارک(ویب ڈیسک)امریکامیں تباہ شدہ گرجاگھروں کی مرمت کابیڑہ مسلمانوں نے اٹھالیا ہے۔ امریکامیں گزشتہ دنوں نسلی فسادات  اورقدرتی آفات کانشانہ بننے والے سیاہ فام امریکیوں  کےگرجاگھروں کی دوبارہ تعمیرکابیڑہ مسلمانوں نے اٹھالیا ۔ تفصیلات کے مطابق سترہ جون کو امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں ایک نوجوان نے سیاہ فام امریکیوں کے چرچ میں گھس کر فائرنگ کی اورنوافرادکوہلاک کردیا۔ اس واقعے کے بعد سے اب تک سیاہ فام امریکیوں کے آٹھ  چرچ نذر آتش ہوچکےہیں مسلمان  نوجوانوں نے  چندہ مہم میں ابتدائی طورپر دس ہزارڈالراکٹھے کرنے کا ہدف  رکھا تھا  تاہم انہوں نے  یہ  رقم   چند گھنٹے میں ہی  اکٹھی کرلی ۔ نوجوانوں کاکہناہے کہ اب تک اڑتیس ہزارڈالرسے زائد رقم  جمع کرچکے ہیں اوروہ پرامید ہیں کہ ماہ صیام کے اختتام تک پچاس ہزارڈالرکی خطیررقم جمع کرلینگے جس کے بعد گرجاگھروں کی تعمیرکاکام شروع کیاجائے گا۔ مسلمان نوجوانوں کا مزید کہناہے کہ چندہ مہم کے دوران امریکی عوام نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اور انہوں نے  گرجا گھروں کی  تعمیر نو میں ان کے  جذبے کو سراہا جبکہ  بہت کم  ایسے  افراد  تھے  جنہوں نے  ان کے ساتھ   مالی تعاون نہیں کیا ۔