Friday, April 26, 2024

امریکہ میں بڑھتے فائرنگ کے واقعات،اسکولوں کے بچے نشانے پر آگئے

امریکہ میں بڑھتے فائرنگ کے واقعات،اسکولوں کے بچے نشانے پر آگئے
May 19, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز)امریکہ میں  بڑھتے ہوئے فائرنگ کے واقعات  اور اب اسکولوں کے بچے بھی نشانے پر آ گئے  ہیں، امریکی سکیورٹی فورسز ان حملہ آوروں کو روکنے میں مکمل ناکام ہیں  ،رواں برس فائرنگ کے 101واقعات پیش آئے ۔ دوسروں سے ڈومور کے مطالبے  کرنے والا  امریکہ خود اسکول کے بچوں کو بھی تحفظ دینے میں بری طرح ناکام  ہو چکا   ہے ۔تعلیمی اداروں میں فائرنگ معمول بن چکا مگر شاید  اس پران کی نظر نہیں پڑتی۔ امریکا میں رواں برس فائرنگ کے 101واقعات پیش آئے  جن میں  تعلیمی اداروں میں فائرنگ کے  20 واقعات پیش آئے ، جن میں درجنوں معصوم طلبا ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں۔  صورتحال اب یہ  ہے  طلبا سکول کالج آنے سے گھبرا رہے ہیں ۔ ہلاکتوں پر ملک بھر میں ہونے والے مظاہرے بھی امریکی حکام کو قائل نہ کرسکے کہ جیناہے تو بندوق کو لگام دینا ہوگی ، سپر پاور ہونے کا دعویدار امریکہ دہشت گردی کو بنیاد بناتے ہوئے کسی بھی ملک پر یا تو حملہ کردیتا ہے  یا پھر اسے اقتصادی پابندیوں کے ذریعے تباہ کرنے کی کوشش کرتا ہے، مگر اس کے اپنے حال پر اب کئی سوالات اٹھتے ہیں ۔