Sunday, September 8, 2024

امریکہ میں بننے والا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ اگلے سال فضاﺅں میں اڑے گا

امریکہ میں بننے والا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ اگلے سال فضاﺅں میں اڑے گا
August 4, 2015
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دنیا کے سب سے بڑے جہاز کی تیاری کی جا رہی ہے۔ یہ طیارہ پاورفل چھ انجنوں سے آراستہ ہے۔ طیارے کے پروں کا درمیانی فاصلہ ایک سو سترہ میٹر لمبا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پاورفل چھ انجنوں سے آراستہ دنیا کا سب سے بڑا جہاز امریکہ میں بن رہا ہے۔ یہ جہاز میں ایسا ہو گا کہ جیسے ہوا میں کوئی دیو اڑتا جا رہا ہو۔ خلابازوں کو لے جانے کیلئے خاص شٹل اسکے ساتھ جڑی ہوگی جو مخصوص بلندی پر جا کر جہاز سے جدا ہوجاتی ہے اور خلائی آربٹ سے مل جاتی ہے۔ انجینئرز نے کیلیفورنیا سے مذکورہ طیارے کی اینی میٹڈ ویڈیو جاری کر دی ہے۔ جہاز دوہزارسولہ میں آزمائشی پرواز بھرے گا۔