Saturday, April 20, 2024

امریکہ میں بلیک فرائیڈے پر آن لائن خریداری کا نیا ریکارڈ قائم

امریکہ میں بلیک فرائیڈے پر آن لائن خریداری کا نیا ریکارڈ قائم
November 27, 2016

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکہ میں تھینکس گیونگ ڈے اور بلیک فرائیڈے پر رواں سال کمی واقع ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں تھینکس گیونگ ڈے اور بلیک فرائیڈے پر مختلف سٹورز کی جانب سے خاطرخواہ ڈسکائونٹ آفرز کے باوجود عوام نے مارکیٹوں کی طرف توقع سے کم رخ کیا جبکہ اس کے مقابلے میں آن لائن خریداری نے کاروبار کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق امریکی عوام نے بلیک فرائیڈے پر تین بلین ڈالرز کا کاروبار کیا اور ایسا پہلی بار ہوا ہے۔ دوسری جانب گزشتہ دو سالوں کی نسبت رواں برس عام سٹورز پر خریداری کے رجحان میں سات اعشاریہ نو فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔