Wednesday, May 1, 2024

امریکہ میں اسلحے کی بے جا فروخت پر پابندی کیلئے ہزاروں طلبہ کا احتجاج

امریکہ میں اسلحے کی بے جا فروخت پر پابندی کیلئے ہزاروں طلبہ کا احتجاج
April 21, 2018
نیو یارک ( 92 نیوز ) امریکہ میں اسکولوں میں فائرنگ کے بڑھتے واقعات کے خلاف ہزاروں طلبہ  سکولوں سے باہر نکل آئے اور اسلحے کی بے جا فروخت پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق طالبعلموں نے20 اپریل 1999 کوریاست کولوریڈو کے ایک ہائی سکول میں ہونے والی فائرنگ کےواقعے کی یاد میں کلاسوں سے واک آؤٹ کیا۔ کلاس سےنکل کرانہوں نے ہاتھوں میں پلےکارڈز اٹھا لئےجن پر لکھا تھا کہ بچے بچاؤ اسلحہ نہیں۔ امریکا میں فائرنگ کے خلاف طلباء کا یہ پہلا احتجاج نہیں ہے،اس سے پہلے بھی طلباء کئی انداز میں احتجاج کر چکے ہیں۔مگر امریکا کی طاقتور رائفل ایسوسی ایشن ایسے مطالبات کی منظوری میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔