امریکہ میں ائیر ریس کا میلہ سج گیا
نیو یارک ( 92 نیوز ) امریکا میں ایئر ریس کا رنگا رنگ میلہ سجایا گیا ،رنگ برنگے جہازوں نے شاندار پرفارمنس سے خوب رنگ جمایا۔
امریکا میں ایئر ریس کا شاندار انعقاد ہو اجس میں بلندی پر اڑتے رنگ برنگے جہازوں نے سب کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
پائلٹس نے حیران کن پرفارمنس ،تیز رفتار،مہارت اور بیلنس کا شاندار مظاہرہ کیا ۔ ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے خوب جان ماری۔
میزبان ملک کے باب گاؤلین چھا گئے ،اسٹار پائلٹ سب پر بازی لے گئے ، چیک ری پبلک کے مارٹن سونکا نے دوسری ،آسٹریلیا کے میٹ ہال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔