Sunday, May 12, 2024

امریکہ میں 7 ماہ کابچہ کاؤنٹی کاکم عمر ترین میئر بن گیا

امریکہ میں 7 ماہ کابچہ کاؤنٹی کاکم عمر ترین میئر بن گیا
December 19, 2019
نیو یارک(ویب ڈیسک ) امریکا کی  ریاست ٹیکساس میں سات ماہ کا ولیم چارلس میک ملن چارلی امریکی تاریخ کا سب سے کم عمر ترین میئر بن گیا۔ ولیم چارلس میک ملن چارلی نے ریاست ٹیکساس کے جنوبی علاقے گریمیز کاؤنٹی کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب میں سینکڑوں افراد شریک تھے جنہوں نے نومنتخب میئر کا والہانہ استقبال کیا۔ پرقار تقریب میں نومنتخب میئر چارلی نے روایتی ٹوکسیڈو زیب تن کیا تھا اور ہال میں موجود شرکاء نے تالیاں بجا کر نئے ممبر کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر چارلی کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہمیں برداشت اور تحمل کے رویے اپناتے ہوئے امریکا کو پھر سے میک امریکا کائنڈ اگین کی طرف لے جانا ہے ۔ [caption id="attachment_257554" align="alignnone" width="216"]نیو یارک ویب ڈیسک ‏ امریکا ‏ ‏7 ماہ کابچہ کاؤنٹی کاکم عمر ترین میئر امریکا میں 7 ماہ کابچہ کاؤنٹی کاکم عمر ترین میئر بن گیا[/caption] ان کا مزید کہنا تھا کہ چارلی آپ سب سے پیار کرتا ہے ، جیسا کہ ہمارے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہمیشہ سب سے پہلے امریکا کے نعرے کو دہراتے ہیں۔ وائٹ ہال والنٹیئر ڈیپارٹمنٹ میں ہر سال کی طرح چارلی بھی اپنی کمیونٹی کو عہدے کی مدت ختم ہونے تک میئر کی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے ۔