Thursday, April 25, 2024

امریکہ : میزائل حملوں کی نشاندہی کرنیوالا طیارہ بجلی کی تاروں سے ٹکراگیا

امریکہ : میزائل حملوں کی نشاندہی کرنیوالا طیارہ بجلی کی تاروں سے ٹکراگیا
October 29, 2015
پینٹاگون(ویب ڈٰیسک)امریکی فوج کا میزائل حملوں کی نشاندہی کرنے والا نگران طیارہ ریاست میری لینڈ میں اتر گیااس دوران   تاروں   سے  ٹکرانے  پرعلاقے  کی بجلی  منقطع ہو  گئی۔ تفصیلات کےمطابق نگران طیارہ تین گھنٹے  تک فضا میں  رہا لیکن اترتے وقت بجلی کے تاروں کو گھسیٹتا ہوا لے گیا جس سے علاقے میں  اٹھارہ ہزار  مکانوں کی بجلی منقطع ہو گئی ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ  دو سو فٹ لمبا یہ طیارہ دیگر   طیاروں  سے  کیسے   الگ ہوا ْ جے لینز  نامی  اس   طیارے کو   پرائیویسی کے حق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔