Sunday, June 2, 2024

امریکہ منتقلی کے بعد بھی دل پاکستان میں رہتا ہے ، ریما خان

امریکہ منتقلی کے بعد بھی دل پاکستان میں رہتا ہے ، ریما خان
December 28, 2018
کراچی (92 نیوز) فلم سٹار ریما خان نے کہا ہے کہ میں امریکہ منتقل ہو گئی ہوں لیکن میرا دل اب بھی پاکستان میں رہتا ہے کیونکہ اسی ملک کی بدولت مجھے نام شہرت اور دولت ملی ہے۔ کراچی پریس کلب میں پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب میں ریما نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری مشکل دور سے گزرر ہی ہے لیکن مستقل سے اچھی امیدیں وابستہ رکھنی چاہئے۔