Friday, May 10, 2024

امریکہ مقاصد کی تکمیل تک افغانستان سے فوج نہیں نکالے گا ، پومپیو

امریکہ مقاصد کی تکمیل تک افغانستان سے فوج نہیں نکالے گا ، پومپیو
September 9, 2019
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ مقاصد پورے ہونے تک امریکہ افغانستان سے اپنی فوج نہیں نکالے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کے طالبان سے امن مذاکرات منسوخ کرنے کے بعد امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کا انخلاء صرف باتوں نہیں بلکہ حقیقی شرائط اور زمینی حقائق کی بنیاد پر ہی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے رویہ تبدیل کرنے کے بعد بات چیت کے ذریعے یہ معاملہ حل ہو جائے گا ۔ پومپیو نے یہ بھی  بتا یا کہ طالبان امن مذاکرات میں ہونے والے سمجھوتوں پر عمل نہیں کرتے تو صدر ٹرمپ دباؤ کم نہیں کریں گے اور امریکہ افغان سکیورٹی فورسز کی حمایت و تعاون جاری رکھے گا۔