Wednesday, April 24, 2024

امریکہ : سیاہ فام افراد کے چرچ میں فائرنگ سے 9افراد دم توڑ گئے

امریکہ : سیاہ فام افراد کے چرچ میں فائرنگ سے 9افراد دم توڑ گئے
June 18, 2015
کیرولینا (ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیرولینا کے چرچ میں فائرنگ سے 9افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ حملہ آورکی گرفتاری کےلئے علاقے میں ہیلی کاپٹرز سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کیرولینا میں چارلسٹن کے چرچ میں مقامی وقت کے مطابق رات 9بجے 21سالہ لڑکا ہڈ پہنے داخل ہوا جس کے تھوڑی دیر بعد فائرنگ کی آواز سنی گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ فائرنگ اسی لڑکے نے کی ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی بعد میں دم توڑ گیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ چرچ سیاہ فام افراد کے زیراستعمال تھا اور اسے 1891ءمیں تعمیر کیا گیا تھا، اس لحاظ سے اسے تاریخی مقام حاصل ہے۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔