Monday, September 16, 2024

امریکہ سمیت 20ممالک کا 100سے زائد روسی سفارتکاروں کو ملک بدری کا حکم

امریکہ سمیت 20ممالک کا 100سے زائد روسی سفارتکاروں کو ملک بدری کا حکم
March 27, 2018

نیو یارک ( 92 نیوز ) سرد جنگ کے بعد روسی سفارتکاروں کی تاریخی ملک بدری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔  امریکاسمیت دنیا کے 20 ممالک نے روس کے 100 سےزیادہ سفارتکاروں کو ملک سے نکل جانےکاحکم دیدیا۔

برطانوی وزیرخارجہ کہتے ہیں دنیا روس کو بتا رہی ہے کہ بہت ہوچکا ہے ۔دوسری جانب روس کا کہناہے کہ معاملے پر بہت جلد بھرپور جواب دیا جائےگا۔

ادھر  نیٹو نے بھی روسی مشن میں شامل 7 اہلکاروں کو بے دخل کر دیا ہے ۔نیٹو چیف جنز سٹولن برگ نے کہا ہے کہ روس خطرناک راستے پر گامزن ہے ۔