Saturday, May 18, 2024

امریکہ حساب چاہتا ہے تو ہم بھی کھاتے کھول لیتے ہیں ، پاکستانی سیاسی قیادت کا موقف

امریکہ حساب چاہتا ہے تو ہم بھی کھاتے کھول لیتے ہیں ، پاکستانی سیاسی قیادت کا موقف
January 1, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات پر پاکستانی سیاست دانوں اور تجزیہ کاروں کا سخت ردعمل سامنے آ یا ۔

چینل 92 نیوز سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے  کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں  ، بھارت بلوچستان میں جو کچھ کر رہا ہے اس کے پیچھے بھی امریکی تھنک ٹینک ہے ۔

شیری رحمان نے پاکستان  کو امریکہ کے خلاف جارحانہ رویہ اپنانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی ۔

جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان نے ٹرمپ کے بیان کی سخت الفاظ میں مزمت کی اور کہا کہ امریکہ امداد پاس رکھے ہماری قربانیوں کا کیا جواب دے گا ۔

معروف تجزیہ کار ماریہ سلطان نے کہا کہ پاکستان کو 33 ارب ڈالر دینے کی بات جھوٹ  کا پلندہ ہے ۔

جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل دیا اور کہا کہ  ہمیں جھوٹا کہنے والےٹرمپ سے بڑا کوئی اور جھوٹا شخص نہیں ہے۔

جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب نے 92 نیوز کے پروگرام نیوز ایٹ فائیو میں بات کرتے ہوئے ٹرمپ کے تحکمانہ رویے کی سخت الفاظ میں مذمت کی

۔

پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں  ۔  بھارت کی محبت میں ڈوبے ڈونلڈ ٹرمپ حقائق کویکسر نظر انداز کر رہے ہیں ۔