Thursday, April 25, 2024

امریکہ بھی بھارت کی ہندو انتہا پسندی پر بول پڑا

امریکہ بھی بھارت کی ہندو انتہا پسندی پر بول پڑا
June 27, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) امریکہ بھی بھارت کی ہندو انتہا پسندی پر بول پڑا ، امریکی وزیر خارجہ نے بھارت میں کھڑے ہو کر مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا ۔ بھارت کے دو روزہ دورے پر موجود مائیک پومپیو کا کہنا ہے آئیے سب کے لئے مذہبی آزادی کا دفاع کریں۔ بھارت میں ہندتوا راج میں  اقلیتوں پر ظلم کیخلاف امریکی وزیر خارجہ بھی چپ نہ رہ سکے ، مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ مذہبی آزادی کے لیے امریکا اور بھارت کو کھڑا ہونا پڑے گا ۔ پومپیو کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں لوگوں کے مذہبی حقوق کے لیے مل کر بات کرنی ہو گی ، کیونکہ جب بھی ان کے حقوق غضب کیے گئے ہیں، دنیا بہت بدتر ہوئی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کے اس بیان نے مودی سرکار کے ماتھے پر بھی بل ڈالے ہیں، جسے پہلے ہی پوری دنیا میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی 2018 میں مذہبی آزادی کے حوالے سے رپورٹ کی وجہ سے جگ ہنسائی کا سامنا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جےشنکر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اس بات کا اعتراف کیا ہے واشنگٹن اور نئی دہلی کے تجارت سمیت بہت سے معاملات پر اختلافات ہیں، جبکہ دونوں وزراء کا کہنا تھا کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس میں بھارت کی روس سے 5 ارب ڈالر کی دفاعی میزائل نظام خریدنے کی ڈیل بھی شامل ہے جس کے امریکہ سخت خلاف ہے۔