Sunday, September 8, 2024

امریکہ ، برفانی طوفان اور بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا

امریکہ ، برفانی طوفان اور بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا
April 16, 2018
نیو یارک ( 92 نیوز) امریکہ کے وسطی علاقوں میں آنے والے برفانی طوفان اور شدید بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا،زمینی و فضائی آمدورفت معطل ہوگئی ۔ ۔ مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکہ کےوسطی علاقےریکارڈ برفباری اور شدید بارشوں کی لپیٹ میں آگئے، ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے جب کہ سیکڑوں پروازیں منسوخ   کر دی گئیں ۔ سڑکوں پربھی ہر قسم کی آمدرفت معطل ہو گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست منی سوٹاخصوصاً ڈولوث شہر میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، جہاں دن بھرہونے والی برفباری کے باعث سیلاب کا خدشہ پیداہوگیا ہے۔جبکہ ابھی وہاں مزید برفباری کا سلسلہ جاری رہےگا۔۔مشی گن میں اٹھارہ انچ تک برف پڑی جس سے تین لاکھ پچیس ہزار گھروں اورمارکیٹوں کی بجلی معطل ہوگئی۔ حکام کے مطابق مناپولس سینٹ پال کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 470 پراوزیں منسوخ کی گئیں جبکہ جنوبی ڈکوٹا کے سب سے بڑے شہر سیوکس فالز کے ہوائی اڈے کومسلسل دوروزبندرکھنا پڑا۔م حکمہ موسمیات کے مطابق منی سوٹا، وسکانسن اور مشی گن کو متاثر کرنے والے اس طوفان  کی اگلی منزل نیویارک اور نیو انگلینڈ کی ریاستیں ہیں۔