Thursday, March 28, 2024

 امریکہ : بحریہ کے ریزرو سنٹر پر فائرنگ میں چار میرین سمیت پانچ افراد ہلاک

 امریکہ : بحریہ کے ریزرو سنٹر پر فائرنگ میں چار میرین سمیت پانچ افراد ہلاک
July 17, 2015
ٹینیسی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹینیسی کے قصبے شتنوگا میں بحریہ کے ریزرو سنٹر پر فائرنگ کےواقعے میں چارمیرین فوجیوں سمیت 5افراد ہلاک ہو گئے ہی، صدر اوباما نے فوجیوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا واقعے کی تحقیقات  کر رہے ہیں جلد معاملے کی تہہ تک پہنچ جائیں گے۔ شتنوگا کے میئر اینڈی برک کا کہنا ہے قصبے میں فوجی بھرتی کے مرکز سمیت کئی مقامات پر فائرنگ کی گئی جس میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ داخلی دہشت گردی کا واقعہ ہے جس میں  حملہ آور   بھی مارا گیا  جبکہ ایف بی آئی کے سپیشل ایجنٹ ایڈرین ہولڈ کا کہنا ہے کہ فی الوقت اس بات کا تعین نہیں کیا جا سکتا کہ آیا یہ دہشت گردی ہے یا مجرمانہ کارروائی ہے۔ ادھر امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ  انہوں نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کومی سے اس المناک واقعے کے بارے میں بریفنگ لی ہے  جنہوں نے بتایا کہ کارروائی ایک ہی شخص نے کی اور فائرنگ کرنے والے شخص کے نام کا پتا لگا لیاہے ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ حملہ24سالہ شخص نے کیا جس کا نام یوسف عبدالعزیز ہے تاہم اس کے مقاصد  کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔