Friday, April 26, 2024

امریکہ باہمی بات چیت سے معاملات حل کرنے کا خواہش مند ہے ، کیمرون منٹر

امریکہ باہمی بات چیت سے معاملات حل کرنے کا خواہش مند ہے ، کیمرون منٹر
January 13, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاکستان میں امریکہ کے سابق سفیر کیمرون منٹر نے کہا کہ  امریکہ باہمی بات چیت سے معاملات حل کرنے کا خواہش مند ہے ، اب وقت ہے کہ پاکستان گڈ گورننس پر کام کرئے۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیمرون منٹر نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔ امریکہ نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے کافی انویسمینٹ کر رہا ہے۔ امریکی سابق سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ اسلام آباد اور واشگٹن کا براہ راست رابطہ ہو، امریکہ باہمی بات چیت سے معاملات حل کرنے کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ جانتا ہے کہ اب لڑائی جھگڑے سے معاملات حل نہیں  ہونگے ، تعلیم اور تربیت ہی وہ حل ہے جس سے دنیا بھر کے لوگ ایک دوسرے سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔