Tuesday, April 16, 2024

امریکہ ایک بار پھر ڈو مور کا راگ الاپنے لگا

امریکہ ایک بار پھر ڈو مور کا راگ الاپنے لگا
August 26, 2016
واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکا نے پھر روایتی ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان کو دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا کہہ ڈالا ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق تشدد کے خلاف پاکستان اور افغانستان مل کر کام کریں ۔ تفصیلات کےمطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹروڈ و نے بریفنگ کے دورا ن کہا کہ انتہا پسندی اور تشدد کے خلاف  پاکستان اور افغانستا ن  کا مل کر کام کرنا انتہائی ضروری ہے۔ امریکا ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔  پاکستان پر زور دیتے آئے ہیں کہ وہ دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرے ۔  ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کہہ چکے ہیں کہ وہ دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی میں کوئی فرق نہیں رکھتے ۔ انہوں نے کہا کہ کابل میں امریکی یونیورسٹی پرحملے میں کون ملوث ہے؟ابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا کابل حملہ ظاہرکرتاہے کہ ہمیں مزیداقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔