Thursday, April 18, 2024

امریکہ اوچھے ہتھکنڈو پر اتر آیا، پاکستان کو خصوصی واچ لسٹ میں شامل کرلیا

امریکہ اوچھے ہتھکنڈو پر اتر آیا، پاکستان کو خصوصی واچ لسٹ میں شامل کرلیا
January 4, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان پر دباؤ بڑھانے کیلئے امریکہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ۔ امریکی وزارت خارجہ نے پاکستان کو اسپیشل واچ لسٹ میں شامل کردیا ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان کو کلیدی شکوک و شبہات کے باعث خصوصی واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے ۔

فہرست میں چین ، برما، ایران ، شمالی کوریا ، سعودی عرب ، سوڈان، اریٹریا، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان پہلے سے شامل ہیں ۔

ادھرٹرمپ کے بعد امریکی مشیرقومی سلامتی نے بھی پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ۔ میک ماسٹر کہتے ہیں پاکستان بعض دہشت گرد گروہوں کو خارجہ پالیسی کے جزو کے طور پر استعمال کررہا ہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق پاکستان کی امداد روکنے کا اعلان آج یا کل متوقع  ہے ۔

وائس آف امریکا کو انٹرویو دیتے ہوئے مک ماسٹر نے الزام لگایا کہ پاکستان بعض دہشت گرد گروہوں کواپنی خارجہ پالیسی کے ایک جزو کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور  پاکستانی طالبان اور حقانی نیٹ ورک کی قیادت کومحفوظ ٹھکانےفراہم کررہا ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان سے کئے گئےمطالبات کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ اب دونوں ملکوں کے تعلقات مزید تضادات کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

مک ماسٹر نے کہا کہ امریکی حکومت پاکستان پر یہ واضح کرنا چاہتی ہے اسے افغانستان میں استحکام لانےکیلئے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگاجس سےپاکستان کو بھی بہت فائدہ ہوگا ۔

ایک سوال کے جواب میں مک ماسٹر کاکہنا تھا کہ پاکستان بے تحاشہ انسانی اور معاشی وسائل سے بھرپور ملک ہے  ۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان سے متعلق حالیہ ٹوئٹ کو پاکستان کے رویے پرامریکی صدرکااظہار مایوسی قراردیا۔