Friday, April 26, 2024

امریکہ اور طالبان کے مابین دوحہ میں مذاکرات آج ہوں گے

امریکہ اور طالبان کے مابین دوحہ میں مذاکرات آج ہوں گے
December 17, 2018
دوحہ ( 92 نیوز) افغانستان میں قیام امن کےلئے امریکہ اور طالبان کےدرمیان رابطے ایک بار پھرشروع ہوگئے ۔ امریکہ، طالبان براہ راست مذاکرات کا دوسرا باضابطہ دور دوحہ قطر میں منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق دوحہ  مذاکرات میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اپنے وفد کیا قیادت کریں گے جبکہ افغان طالبان کے دوحہ  دفتر کے سربراہ عباس ستانکزئی شریک ہوں گے۔تین روزہ مذاکراتی عمل کا پہلا حصہ قطر، دوسرا امارات میں ہو گا۔ مذاکرات کا پہلا دور امریکہ اور افغان طالبان کے مابین ہو گا۔دوسرے دور میں امریکہ، افغان طالبان اور افغان حکومت شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ طالبان مذاکرات میں پاکستان خاموش کھلاڑی کا کردار ادا کرے گا۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے حالیہ دورہ پاکستان میں امریکہ، طالبان گفتگو پر مشاورت کی گئی تھی ۔ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کی خواہاں ہے۔ پاکستان نے افغان تنازع کے تمام فریقین کو ایک جگہ بٹھانے کی بات کی تھی،امریکہ طالبان مذاکرات میں تاحال کوئی ٹھوس پیشرفت نہیں ہوسکی۔