Monday, September 16, 2024

امریکہ اور شمالی کوریا جنگ کے دہانےپرپہنچ گئے

امریکہ اور شمالی کوریا جنگ کے دہانےپرپہنچ گئے
April 11, 2017
پیانگ یانگ (ویب ڈیسک)امریکہ اورشمالی کوریا جنگ کے دہانے پر پہنچ گئے،ٹرمپ کہتے ہیں امریکہ اکیلا شمالی کوریا کامسئلہ حل کرسکتا ہے ادھر شمالی کوریا کے سربراہ نے ایٹمی جنگ کی دھمکی دیدی۔کہتے ہیں ان کے جوہری ہتھیار امریکی سرزمین کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں چین نے بھی شمالی کوریاسے ملحقہ سرحد پر فوج تعینات کردی۔ تفصیلات کےمطابق  امریکی بحری سکواڈ کی جزیرہ نماکوریا کی جانب پیش قدمی ڈونلڈ ٹرمپ کے جارحانہ بیانات،ادھر شمالی کوریا کے میزائل تجربے اور ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری سے دنیا ایک اور خوفناک جنگ کے دہانے پر پہنچ گئی ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے حلیف ملک چینی صدر پر واضح کیا ہے کہ شمالی کوریا کا مسئلہ حل کرنے پر ہی تجارتی تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں چین مسئلہ حل کرے تو کیا ہی بات ہے دوسری صورت میں امریکہ خود پیانگ یانگ سے نمٹ سکتا ہے۔ دوسری جانب شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے امریکہ کو انتہائی سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنگ کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔  فوج کی دشمن کی نقل وحرکت پر پوری نظر ہے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے جوہری ہتھیاروں کا رخ امریکی سرزمین اور اس کے فوجی اڈوں کی جانب کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب کشیدگی بڑھنے پر چین نے بھی شمالی کوریا سے ملحقہ سرحد پر ایک لاکھ پچاس ہزار فوجیوں کو تعینات کردیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق چینی فوجیوں کی تعیناتی کا مقصد جنگ کی صورت میں شمالی کوریا سے آنے والے پناہ گزینوں کو سنبھالنا ہے۔